جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر شاخ کا پہلا مشاورتی اجلاس

حیدراباد (راست) جناب نعمان انجم عثمانی کی اطلاع کے بموجب احباب کو بخوبی علم ہے کہ چند روز قبل ہمارے شہر میں جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر کے صدر اور جنرل سکریٹری کا انتخاب عمل میں آیا۔

اس انتخاب کے بعد 18 ستمبر 2025 بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء، مسجد بابا میاں، محبوب نگر میں حضرت مولانا محمد عبد اللہ خان صاحب حسامی مدّظلّہ صدر ضلع محبوب نگر کی صدارت میں اس میعاد کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں
اراکینِ عاملہ (ورکنگ کمیٹی) کا تقرر،
سوشل میڈیا ٹیم کی تشکیل،
مظاہرۂ قراءت و نعت کا انعقاد،

جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر حضرت مولانا شاہ محمد نعیم کوثر صاحب رشادی مدّظلّہ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور اراکینِ عاملہ کے تقرر کے لیے احباب سے مشورہ طلب کیا۔

اراکینِ عاملہ (ورکنگ کمیٹی)
مشاورت کے بعد درج ذیل معزز علماء کرام و احباب اراکینِ عاملہ منتخب قرار کئے گئے۔ جس میں
مولانا محمد عبد اللہ خان صاحب حسامی،
مولانا شاہ محمد نعیم کوثر صاحب رشادی،
مولانا محمد ارشاد اللہ صاحب رشادی،
مفتی عبد الرحمن صاحب رشادی،
مولانا محمد فخر الدین صاحب رشادی،
مولانا محمد ظہیر اللہ خان صاحب رشادی،
مولانا سید عبد الرحمن عامر صاحب رشادی ندوی،
مولانا محمد اظہر الدین مکرم صاحب رشادی،
مفتی سید فہیم صاحب ندوی،
مفتی محمد انس صاحب قاسمی،
مولانا محمد حمید الرحمن صاحب قاسمی،
مولانا محمد عبد الحکیم صاحب رشادی،
حافظ یوسف سلمان صاحب،
مولانا محمد مجیب الرحمن صاحب قاسمی،
حافظ سید احمد علی عامر صاحب،
ایجنڈے میں شامل دوسرے نمبر پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری کے لیے حسبِ ذیل حضرات کو منتخب کیا گیا۔
مفتی محمد طلحہ نعمان انجم عثمانی،
مفتی محمد عائش صاحب رشادی،
حافظ شیخ مظہر الدین صاحب،
مظاہرۂ قراءت و نعت کے لئے
ایجنڈے کے آخری حصے پر غور کے بعد یہ طے پایا کہ
مظاہرۂ قراءت و نعت مسجد طیبہ، رامیا باؤلی میں 26/ ستمبر 2025 بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب متصلًا ان شاء اللہ منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات ان شاء اللہ عنقریب پیش کی جائیں گی۔
تقریباً ساڑے دس بجے مشاورتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر معزز علماء کرام، حفاظ صاحبان اور جمعیۃ کے تمام اراکین نے شرکت فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں