کاماریڈی (پریس ریلیز): حافظ محمد یوسف حلیمی انور، جنرل سکریٹری، مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق، ملک و ملت کے موجودہ نازک حالات اور اُمتِ مسلمہ کی دینی و ملی ذمہ داریوں کے پیشِ نظر جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام ایک اہم تربیتی اجلاس 14 اکتوبر 2025ء، بروز منگل، صبح 9 بجے، مسجدِ نور، کاماریڈی میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کی صدارت عمیدُ العلماء حضرت مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی دامت برکاتہم العالیہ فرمائیں گے، جبکہ جگرگوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ بطور مہمانِ خصوصی اپنے قیمتی خطاب سے شرکاء کو مستفید فرمائیں گے۔
اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب مدظلہ العالی سمیت دیگر ممتاز علماء و ذمہ داران کے بھی خطابات متوقع ہیں۔ صدرِ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے تمام علمائے کرام، ائمہ مساجد، دینی کارکنان اور ملت کے باشعور افراد سے پُر خلوص اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اس دینی و ملی تربیتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔