حیدرآباد (راست)محمد عبدللہ اسٹیٹ پریسیڈنٹ ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب جناب قیوم انور اسکول اسسٹنٹ سماجی علم گورنمنٹ ہائی سکول دریچہ بواہیر کو بطور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز یونین حیدراباد منتخب کیا گیا ہے۔
قیوم انور صاحب ٹی ایس ٹی یو کے سینیئر قائدین میں سے ایک ہیں، آپ بطور منڈل پریسیڈنٹ چارمینار کے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔جناب ایک مخلص شخصیت کے حامل ہیں، اور اساتذہ برادری میں کافی مشہور ہیں ۔
قیوم انور کے انتخاب پر عبداللہ صاحب صدر ٹی ایس ٹی یو، محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یوحیدرآباد، محمد احمد خان جنرل سیکریٹری ٹی ایس ٹی یو ،جناب ایم اے باسط خان صاحب سابقہ جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو،وجی الدین حامد ورکنگ پریسیڈنٹ، محمد علی اسوسییٹ پریسیڈنٹ،سیف اللہ خان وائس پریسیڈنٹ، سید رحمت اللہ ہیڈ کارٹر سیکرٹری،ایم اے حفیظ فائنانس سیکرٹری،خواجہ صاحب ،محمد سیف،نوید اختر، ابراہیم خان، زاہد حسین ،ایم اے حمید، خواجہ خلیل احمد، مرزا رحمت بیگ،معیز الرحمن، محمد الیاس اور دیگر نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔