حیدرآباد میں خوفناک سڑک حادثہ، دو سوڈانی نوجوان گرفتار

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتاری کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق JNTU فلائی اوور پر ایک تیز رفتار کار حادثہ کا شکار ہوئی۔ پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، پھر ایک بائیک کو روندتے ہوئے الٹ گئی۔ یہ منظر انتہائی خوفناک تھا۔

حادثہ صبح 7:50 پر پیش آیا، جس سے فلائی اوور پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہو گیا۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ کار میں دو سوڈانی نوجوان اور تین لڑکیاں سوار تھیں۔ حادثے کے فوراً بعد لڑکیاں ایک ٹیکسی لے کر فرار ہو گئیں۔

پولیس نے سوڈانی طلباء کو حراست میں لے لیا ہے۔ وہ شہر میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور شمش آباد میں مقیم تھے۔ پولیس اب اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کار کرایہ پر لی گئی تھی یا دوستوں سے مانگی گئی تھی۔

تیز رفتاری اور لاپرواہی کے اس واقعے نے سب کو چونکا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں