Al-Qaeda Chief Al-Zawahiri Killed In Afghanistan By US
القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کو امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اےن کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کردی۔
اطلاعات کے مطابق سی آئی اے نے ایمن الظواہری کو گذشتہ کے روز کابل میں ڈرون حملے کے ذریعہ نشانہ بنایا۔ ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔
واضح رہے کہ اسامہ بن لادن کو 2001 میں امریکہ پر طیارہ حملوں میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔ ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد مارے گئے تھے اور اب الظواہری کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ہے جب ان حملوں سے شہریوں کی موت کی اگلے ماہ برسی منائی جائے گی۔ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں 2011 میں امریکی فوج کے آپریشن میں ہلاک کیا گیا تھا۔
ایمن الظواہری کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکہ نے 25 ملین ڈالرز انعام مقرر کر رکھا تھا۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کاروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
Al Qaeda leader Zawahiri killed in CIA drone strike