پاکستان کے اسلام آباد میں شیعہ مسجد کے باہر خودکش دھماکہ، 69 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ترلائی علاقہ میں واقع شیعہ مسجد کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکہ کے نتیجے میں کم از کم 69 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شیعہ امام بارگاہ سے ملحقہ مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ خودکش حملہ آور کی لاش کے اعضا اب بھی امام بارگاہ کے احاطے میں موجود ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیسنے علاقہ کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے طبی عملے کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق 23 زخمیوں کو پمز اور 11 کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں