حیدرآباد (دکن فائلز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سیکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان سے متعلق سنگین اور چونکا دینے والے دعوے کیے ہیں۔
ایمی درور کے مطابق نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے ایک موقع پر اپنے والد پر جسمانی حملہ کیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی اور یائر کو امریکہ منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر بھی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلیپٹومینیا کا شکار ہیں اور ہوٹلوں سے تولیے اور سرکاری تحائف چوری کرتی رہی ہیں۔
سابق سیکیورٹی چیف کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں اصل طاقت کا مرکز بن چکی ہیں اور انہوں نے نیتن یاہو کو عدالتی تصفیے سے روکا تاکہ سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھا جا سکے۔
ایمی درور نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو اکثر اپنے اہلِ خانہ کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔ ان بیانات کے بعد اسرائیل میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔


