پاکستان: معروف عالمِ دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید

حیدرآباد (دکن فائلز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چارسدہ کے علاقہ اتمانزئی میں اس وقت پیش آیا جب مولانا محمد ادریس دارالعلوم اتمانزئی میں دورۂ حدیث کا درس دینے جا رہے تھے۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے فوراً بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ان کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہو گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 5 مئی 2026 کو ان کے آبائی گاؤں ترنگزئی میں ادا کی جائے گی۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کی جارہا ہے۔

مولانا محمد ادریس ترنگزئی کا شمار پاکستان کے جید علماء میں ہوتا تھا اور وہ دینی و سماجی حلقوں میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی شہادت نے پاکستان کے علاوہ عالم اسلام میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں