ایک بار پھر حیدرآباد میں محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر چھاپے مارے گئے۔ اس مرتبہ حکام نے ریئل اسٹیٹ کمپنیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بیک وقت 20 مقامات پر چھاپے مارے۔ دلسکھ نگر میں گوگی رئیل اسٹیٹ کے ہیڈ آفس کے علاوہ عہدیداروں نے کئی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا معائنہ کیا ہے۔
گوگی ریئل اسٹیٹ کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ فارما ہلز، ونڈر سٹی اور رائل سٹی جیسی کمپنیوں پر بھی آئی ٹی کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔ پانچ ٹیموں پر مشتمل کل 20 افسران نے کاروائی میں حصہ لیا۔
حیدرآباد میں گذشتہ کچھ دنوں سے محکمہ کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔


