حیدرآباد کے مضافات میں واقع گنڈی پیٹ علاقہ میں میں ہفتہ کی دوپہر زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ یہاں واقع یونین بینک کی عمارت کی چوتھی منزل پر اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ عمارت کے گراونڈ فلور پر یونین بنک کی شاخ کام کررہی ہے جبکہ آگ چوتھی منزل پر لگی یہاں لیپ ٹاپ پیکنگ کا آفس ہے۔
آگ بھڑکنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ فائر فائٹرز نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
حادثہ میں بنک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہوگا۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہے۔


