حیدرآباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں 6 برس کی معصوم مسلم لڑکی شدید زخمی

حیدرآباد میں ایک اور معصوم بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔ پٹن چیرو میں چھ سالہ معصوم مسلم لڑکی ماہرہ پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ کتوں کے حملہ کرنے کے بعد ماہرہ کی چیخ و پکار سے مقامی لوگ جمع ہوگئے اور کتوں کو بھگادیا، جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ہٹ گیا۔
کتوں کے حملے میں ماہرہ کے سر اور کمر پر چوٹیں آئیں۔ زخمی لڑکی کو افراد خاندان نے فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا ابتدائی طور پر علاج کیا گیا۔ بعدازاں بہتر علاج کےلئے لڑکی کو حیدرآباد کے اسپتال لایا گیا۔
شہر میں ایک بار پھر آوارہ کتوں کے خطرناک حملے کی وجہ سے ایک اور معصوم لڑکی شدید زخمی ہوگئی جس کے بعد علاقہ میں تشویش کی لہر دیکھی گئی۔ مقامی لوگ بلدیہ کی لاپرواہی پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں