حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ میں جونیئر کالجس کے سالانہ تعطیلات کا آج اختتام ہوگیا۔ نئے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کی کلاسز کا یکم جون سے آغاز ہوگا۔ انٹر فرسٹ ایئر کے داخلے 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے جاری کردہ تعلیمی شیڈول کے مطابق نیا تعلیمی سال 227 دنوں (کام کے دن) پر مشتمل ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سال کا یکم جون سے آغاز ہوگا۔ ریاست کے تمام جونئیر کالج یکم جون سے کام کرنا شروع کردیں گے اور کلاسس شروع ہوجائیں گی۔ اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو مکمل کرلئے گئے ہیں۔


