(دکن فائلز ڈاٹ کام) حیدرآباد میں صرف 15 منٹ کے اندر دو لوگوں کا قتل کرنے والا سیریل کلر آحر کار پولیس کے شکنجہ میں آگیا۔
سائبرآباد پولیس نے منگل کی آدھی رات کو حیدرآباد کے میلار دیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں فٹ پاتھ پر سو رہے دو افراد کو پتھر مارکر ہلاک کرنے والے ایک سیریل کلر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم جس کی شناخت ابھی ظاہر نہیں ہوسکی، مبینہ طور پر اس نے سڑک کے کنارے سوئے ہوئے لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کیا۔ اس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس کو اس کی شناخت اور گرفتار کرنے میں مدد کی۔ سیریل کلر نے مبینہ طور پر 15 منٹ کے اندر دو افراد کا وزنی پتھر مارکر قتل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے رہنے والے پرکاش کو اس قتل کیا گیا جب وہ درگا نگر میں ایک دکان کے سامنے سو رہا تھا۔ پندرہ منٹ بعد، تقریباً 1.45 بجے، قاتل نے ایک اور 45 سالہ بھکاری پر پتھر پھینک کر قتل کردیا جو کاٹے دھن میں ایک ماربل کی دکان کے سامنے سو رہا تھا۔
گزشتہ ہفتے ایک نامعلوم شخص کو بھی اسی طرح قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس سے ملی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کا قتل بھی اسی سیریل کلر نے کیا ہوگا۔ پولیس نے آخر کار اس سائیکو کلر کو پکڑ لیا ہے جس نے ایک ہفتے کے دوران تین قتل کر کے حیدرآباد میں دہشت پھیلادی تھی۔
Load/Hide Comments