(دکن فائلز ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے پولیس کو ہدایت دی کہ ’اگر کوئی دوسرے مذہب کے خلاف زہر اگلتا ہے کہ اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
انہوں نے عیدالاضحیٰ سے قبل انہوں نے بالواسطہ طور پر بجرنگ دل اور گؤ رکھشکوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایت دی کہ ’جو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ ایسے لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی انہوں نے پولیس کو ہدایت دی۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان بڑے پیمانہ پر قربانی کرتے ہیں، عید سے قبل کچھ انتہاپسند گؤ رکھشکوں کی جانب سے قربانی کے جانور لانے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں بجرنگ دل سے وابستہ کارکن کرناٹک میں کافی سرگرم ہیں اور قربانی کے جانوروں کی منتقلی کے دوران مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی اطلاعات کے بعد کانگریس حکومت میں وزیر پریانک کھڑگے نے پولیس افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ گؤ رکھشہ کے نام پر قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
پریانک کھڑگے نے بجرنگ دل کو بالواسطہ طور پر انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جو لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور کہتے ہیں وہ اِن دَل سے ہیں، انھیں لات مارو اور سلاخوں کے پیچھے ڈال دو‘۔


