کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا

(دکن فائلز ڈاٹ کام) اس سال غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیاجائے گا جبکہ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیاجاتا تھا۔ سعودی عر ب میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق رواں برس غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیاجائے گا جب کہ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیاجاتا تھا۔
حج سیزن کی روایت کو پیش نظر رکھتے ہوئےخانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج سیزن کے آغاز میں غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے نچلے حصے کو 2 میٹر سفید کپڑے سے چاروں اطراف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں جن میں بین الاقوامی سطح کی متعدد سیاسی شخصیات بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔
غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامیہ کو 10 ذی الحجہ کو حوالےکیا جائےگا، تاہم تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی جائےگی، بیت اللہ کا غلاف ہرسال تبدیل کیاجاتا ہے کئی دہائیوں سے اس کیلئے نو ذی الحجہ کا دن مقرر تھا۔
غلاف کعبہ میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی جائے گی اس قبل رش سے بچنے کے لیے غلافِ کعبہ ہر سال نو ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمینِ حج میدانِ عرافات چلے جاتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں