ذی الحج کے پہلے جمعہ مسجد الحرام میں 17 لاکھ سے زائد عازمین حج نے نماز ادا کی جس کی امامت شیخ اسامہ نے کی۔ میڈیا کے مطابق ذی الحج کے پہلے جمعے کو سفید احرام میں ملبوس عازمین حج نے نماز جمعہ ادا کی۔ یہ روح پرور منظر براہ راست دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے دیکھا۔
Pilgrims perform Friday prayer at the Masjid al-Haram during their Hajj pilgrimage in Mecca, Saudi Arabia pic.twitter.com/7JrrteLZcM
— Anadolu English (@anadoluagency) June 23, 2023
ذی الحج کے پہلے جمعے میں 17 لاکھ عازمین حج نے شرکت کی۔ خطبہ جمعہ میں امام صاحب نے فریضۂ حج سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی۔ امام حرم نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کے کامل ہونے کی دلیل خود کو مکمل طور پر اللہ کے سپرد کردینا ہے۔
Jumu'ah Salaah in Haramain
• 23rd June 2023Makkah – Sheikh Usamah Khayyat pic.twitter.com/Wu00PfMKhG
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 23, 2023
یاد رہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی جب کہ یوم عرفہ 27 جون کو ہوگا جس کا خطبہ ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد دیں گے۔ رواں برس 20 لاکھ عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔