تلنگانہ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور

اطلاعات کے مطابق محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیدار تلنگانہ میں اسکولوں کے اوقات کار میں معمولی تبدیلی کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔
فی الحال پرائمری اسکول صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کام کر رہے ہیں جبکہ ہائی اسکول صبح 9.30 بجے سے شام 4.45 بجے تک ہیں۔
پرائمری سکولوں میں پڑھنے والے بچے چونکہ چھوٹے ہوتے ہیں اس لیے انہیں صبح سویرے اٹھنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے حکام ان کےلئے صبح 9.30 بجے کلاسیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جبکہ ہائی اسکول طلبا کےلئے صبح 9 بجے سے کلاسس کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ صبح جلدی اٹھ سکیں۔ فی الحال اسکولوں کے اوقات اس کے برعکس ہیں۔
اس سلسلہ میں بعض عوامی نمائندوں نے محکمہ تعلیم کو توجہ دلائی تھی۔ اسکول کے اوقات میں تبدیلی کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین سے بات چیت اور تمام زاویوں سے غور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں