آشرم میں نابالغ لڑکی کو دو سال تک جنسی ہوس کا شکار بنانے والے سوامی کے کالے کرتوتوں کا ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

پولس نے وشاکھاپٹنم کے المانند آشرم کے منیجر پرنانند سوامی کے خلاف ریمانڈ رپورٹ تیار کی ہے جس میں 15 سالہ نابالغ لڑکی کو دو سال تک جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔
ملزم پرنانند سوامی فی الحال جیل میں ہے۔ اس ماہ کی 20 تاریخ کو ڈی ایس پی وویکانند کی ہدایت کے بعد پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کی، جس میں چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں اور لڑکی کے الزامات سچ نکلے۔ پولیس نے ریمانڈ رپورٹ میں سوامی کے کالے کرتوت بیان کئے۔
رپورٹ میں سنسنی طور پر یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ آشرم میں کل 3 لڑکیاں اور 9 لڑکے ہیں۔ پورنانندسوامی متاثرہ لڑکی کو آدھی رات کو جگایا کرتا تھا اور اسے اپنے کمرے میں لے جا کر اس کی عصمت دری کرتا تھا۔ اس نے دوسری لڑکی کو بھی اپنی ہوس کا شکار بنا چکا ہے جبکہ وہ حاملہ ہوگئی۔ معاملے کا علم ہونے کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے آشرم سے لے گئے۔ تاہم یہ معاملہ سامنے نہیں آیا۔
ڈی ایس پی وویکانند کی جانب سے تیار کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پورنانندسوامی نے دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ درندہ صفت سوامی کے خلاف 2012 میں بھی جنسی زیادتی کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں گذشتہ 20 جون کو ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا تھا جس میں آشرم میں رہنے والی ایک نابالغ یتیم لڑکی نے درندہ صفت سوامی جی پر اس کی دو سال تک عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں