جموں و کشمیر کے سابق لفٹیننٹ گورنر ستیہ پال ملک نے ایک مرتبہ پھر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیش کے اتحاد سے بی جے پی کی نیند اڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے آگے بڑھ کر یہ بھی پیش قیاسی کی کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی ہار یقینی ہے۔
انہوں نے اپنے سخت بیان میں کہا کہ ’میں تمام سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کررہا ہوں کہ آپ کو کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سچ کا ساتھ دیں اور جدوجہد کریں، 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کی ہار یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مودی جی اور ان کے اتحادیوں کی تحقیقات کرا لینا۔
ستیہ پال ملک نے الزام لگایا کہ مودی کا سارا پیسہ ادانی کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی جانب سے حکومتی مشینری کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مرکزی وزیر سنجیو بالیان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ’اگر ہمت ہے تو پارٹی چھوڑ کر دکھائے‘۔
