ہندوستانی فوج پر محبوبہ مفتی کا انتہائی سنسنی خیز الزام، کہا فوج نے پلوامہ کی مسجد میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کےلئے مسلمانوں کو مجبور کیا

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ہندوستانی فوج پر انتہائی سنسنی خیز الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پلوامہ کی مسجد میں مسلمانوں کو ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کےلئے مجبور کیا گیا۔


محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ کیا کہ ’پلوامہ کی ایک مسجد میں 50 آر آر کے فوجی دستوں کے داخل ہونے اور مسلمانوں کو ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر مجبور کرنے سے متعلق سن کر حیران رہ گئی۔ ایسی حرکت جب کی گئی جب امت شاہ یہاں ہیں اور وہ بھی یاترا سے پہلے ایسا کرنا محض اشتعال انگیزی ہے‘۔ انہوں نے اس سلسلہ میں فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں