مغربی بنگال میں دو مال گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں لیکن یہ راحت کی بات ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ میں ایک لوکو پائلٹ زخمی ہوگیا۔
بنکورہ علاقہ میں ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً چار بجے اوندا اسٹیشن پر پیش آیا۔ اس واقعہ میں مال ٹرین کا لوکو پائلٹ زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق جب مال ٹرین اوندا اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو اسے پیچھے سے آنے والی ایک اور مال ٹرین نے ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد بوگیاں پٹریوں پر بکھر گئیں۔ ٹرین کے ٹکرانے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔


