امیت شاہ کی ای راجندر اور راجگوپال سے ملاقات لیکن مرکزی وزیر داخلہ نے کے ٹی آر کو موقع نہیں دیا، بی آر ایس نے ذلت آمیز رویہ قرار دیا

تلنگانہ کے آئی ٹی اور میونسپل امور کے وزیر کے ٹی آر کی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات آخری وقت میں منسوخ کر دی گئی۔ ہفتہ کی رات ہونے والی میٹنگ مرکزی وزیر کے مصروف شیڈول کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی۔
تلنگانہ کے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی آر مرکزی وزیر امیت سے ملاقات نہیں کر سکے۔ میٹنگ منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ امت شاہ کا مصروف شیڈول بتایا جارہا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے کے ٹی آر کو مطلع کیا کہ امیت شاہ دیگر پروگراموں میں مصروف ہیں اور ملاقات نہیں کرسکے۔ جس کے بعد کے ٹی آر نے تلنگانہ واپسی کےلئے تیاریوں میں مصروف ہوگئے۔
حیدرآباد میں سڑکوں کی توسیع میں مرکزی حکومت کی ملکیتی زمینیں رکاوٹ بن گئی ہیں۔ کے ٹی آر نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے متعلقہ وزیر سے بات کرنے کا ارادہ کیا تھا کیونکہ اس میں مرکزی محکمہ داخلہ کی اراضی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ کے ٹی آر وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ پارٹیشن ایکٹ کے مسائل اور مرکز سے تلنگانہ کو دیئے جانے والے فنڈز کے بارے میں بھی مرکزی وزیر سے تبادلہ خیال کےلئے میٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن امیت شاہ کے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے کے ٹی آر کو ملنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امیت شاہ نے ہفتہ کو تلنگانہ کے بی جے پی قائدین ایٹالہ راجندر اور کوماتی ریڈی راجگوپال ریڈی سے ملاقات کی۔ اسی روز امیت شاہ نے شمال مشرقی ریاستوں کے بی جے پی لیڈروں سے بھی ملاقات کی لیکن تلنگانہ کے وزیر کو ملنے کا وقت نہیں دیا جس کے بعد بی آر ایس کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بی آر ایس قائدین اس بات پر ناراض ہیں کہ کے ٹی آر کو آدھی رات تک انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا اور آخر کار ملاقات کو منسوخ کردیا، اسے ذلت آمیز رویہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں