روس میں فوجی بغاوت کا خطرہ ٹل گیا، باغی گروپ کے سربراہ کا اہلکاروں کو واپس جانے کا حکم

بیلا روس کے صدر کی مفاہمتی کی کوششیں رنگ لے آئیں جس کے بعد باغی گروپ کے سربراہ نے اپنے اہلکاروں کو واپس یوکرین جانے کا حکم دیتے ہوئے ماسکو کی جانب پیش قدمی روکنے کا اعلان کردیا۔

اطلاعات کے مطابق بیلا روس کے صدر نے روسی قیادت اور باغی گروپ کے درمیان مفاہمت کیلیے کردار ادا کیا اور دونوں فریقین کو جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس پر باغی گروپ ویگنز کے سربراہ پری گوژن نے اہلکاروں کو واپسی کا حکم دیا۔

انہوں نے اپنے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ماسکو کی جانب پیش قدمی روکتے ہوئے یوکرین واپس جاکر اپنے کیمپوں میں پوزیشنز سنبھال لیں۔ بیلا روس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویگنز گروپ کے دستے واپس بیرکوں میں جارہے ہیں جبکہ روسی قیادت باغی گروپ کے اہلکاروں اور سربراہ کے تحفظ پر بھی راضی ہوگئی ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے خون ریزی اور بیرونی مداخلت سے بچنے کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں