وزیراعظم نریندر مودی آج قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کررہے ہیں۔ جس کے بعد کئی معاہدوں پر دستخط کئےجانے کا امکان ہے۔ بعد میں وزیراعظم الحکیم مسجد اور ہیلیوپولیس جنگییادگار جائیں گے۔
وزیراعظم مودی امریکہ کا اپنا دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنےکے بعد کل پہلی مرتبہ مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر مصر کے وزیراعظمنے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ اس کے بعد ہوٹل میں بھارتیبرادری کی جانب سے گرمجوشی سے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مصر کے اپنے ہم منصب مصطفی مدبولیکی قیادت میں مصری کابینہ میں نوتشکیل شدہ بھارتی یونٹ کے ساتھ میٹنگ کی۔ قاہرہ میںمنعقدہ اس گول میز کانفرنس میں سات کابینی وزراءاور اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔ میٹنگمیں تجارت اور سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، گرین ہائڈروجن، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارمز، دوا سازی اور عوام سے عوام کے رابطے سمیت مختلف شعبوں میںباہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظمنے مصر میں ایک اعلیٰ سطحی بھارتی یونٹ قائم کئے جانے پر مصر کے تئیں اظہار تشکر کیااور حکومت کے مجموعی نقطہ نظر کی ستائش کی۔
وزیراعظم نے مصر کے مفتی اعظم پرفیسر شوکی ابراہیم عالمسے ملاقات کی اور بھارت اور مصر کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے اور مضبوط ثقافتیتعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران معاشرے میں سماجی و مذہبی ہم آہنگی،شدت پسندی اور انتہاپسندی سے متعلق معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت مصر کی سماجی انصاف کی وزارت کے تحت دارا لاِفتا میں انفارمیشن ٹیکنالوجیکے شعبے میں ایک سینٹر آف ایکسیلینس قائم کرے گا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے مصر کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شاملحسن علام ہولڈنگ کمپنی جس کا کاروبار وسطی ایشیا اور شمالی افریقی خطے تک پھیلا ہواہے، اس کےCEO حسن علام کے ساتھ ایک نتیجہ خیز میٹنگ کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا کہ میٹنگ میں قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن،بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی شعبوں میں بھارتی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کےامکانات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ کے بعد علام نے کہا کہ ہمیں بھارت کے نجیشعبے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کیقیادت میں بھارت کے نجی شعبے نے بنیادی ڈھانچے، انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ کے میدانمیں زبردست ترقی کی ہے۔
وزیراعظم مودی نے قاہرہ میں مصر کے مصنف اور پٹرولیم سے متعلقحکمت عملی کے ماہر طارق Heggy سے بھی ملاقات کی۔ تبادلہخیال کے دوران عالمی جغرافیائی، سیاست، توانائی کی یقینی فراہمی، شدت پسندی اور صنفیمساوات سے متعلق معاملات کا احاطہ کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے قاہرہ میں دو نوجوانخاتون یوگا انسٹرکٹرسReem Jabak اور Nada Adel کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیراعظم مودی نے یوگا کے تئیں ان کے عزم کی ستائش کی اور انھیں بھارت کا دورہ کرنے کی دعوتدی۔
بھارتی برادری کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیراعظم مودی نے بھارت-مصر تعلقات کو مستحکم کرنے کے تئیں بھارتی برادری کی خدمات کی ستائش کی۔ ایک ٹوئیٹ میںانہوں نے کہا کہ مصری عوام کے بھارتی پوشاک میں ملبوس ہونا قابل توجہ امر ہے اور یہواقعی دونوں ملکوں کے مشترک ثقافتی تعلقات کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ اس دورے سے بھارت اور مصر کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


