لبیک اللهم لبیک: مناسکِ حج کا آغاز، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے (ویڈیو دیکھیں)

مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہوگا، عازمینِ حج آج نماز ظہر سے پہلے مِنیٰ پہنچیں گے۔ مِنیٰ میں عازمین کیلئے خیموں کی بستی بسا دی گئی، عازمین رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے۔

منگل کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین حج مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے جبکہ حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ منگل کو ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 20لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

سعودی عرب میں سالانہ حج کے پانچ روزہ مناسک آج سے شروع ہورہے ہیں۔ اِس مرتبہ بھارت کے ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ عازمین حج اِن رسوم میں شرکت کررہے ہیں۔ حج کی یہ رسوم عالمی وبا کے سبب تین سال کے بعد پوری طرح ادا کی جارہی ہے۔ حاجیوں نے اپنا سفر مکہ سے شروع کیا ہے اور یہ لوگ منیٰ میں جمع ہوجائیں گے۔ یہ لوگ وہاں رات گزاریں گے اور پھر کَل صبح سویرے عرفات کے میدان کی طرف روانہ ہوجائیں گے، جہاں حج کے اصل ارکان ادا کئے جائے گے اور دعائیں کی جائیں گی۔ اِس سال بھارت سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زیادہ لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔ اِن میں سے ایک لاکھ 40 ہزار عازمین، حج کمیٹی کے ذریعے، جبکہ تقریباً 35 ہزار عازمین پرائیویٹ آپریٹروں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
اِس سال بھارت سے حج کیلئے جانے والی خواتین کی تعداد ابھی تک کی سب سے زیادہ 4 ہزار سے زیادہ ہے، جو مناسک حج کی ادائیگی کسی محرم یا مرد سرپرست کے بغیر ادا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں