بی آر ایس سربراہ اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے دو روزہ دورہ مہاراشٹرا کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔ آج صبح دس بجے بذریعہ سڑک چیف منسٹر حیدرآباد سے مہاراشٹرا کے لئے روانہ ہوئے۔ چیف منسٹر کے ساتھ مختلف وزرا، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور دیگر عوامی نمائندے بھی چھ سو کاروں کے زبردست قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئے۔ شام میں شولاپور پہنچیں گے۔ رات وہاں قیام کریں گے۔
چیف منسٹر کل پنڈاری پور اور تلجاپور کی منادر میں خصوصی پوجا کریں گے۔ بعد میں شولاپور میں منعقد ہونے والے پارٹی کے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ شولاپور کے اہم قائدین بھگیرت بالکے کے بشمول کئی قائدین کے سی آر کی موجودگی میں بی آر ایس میں شامل ہونے والے ہیں۔ شولاپور میں ہی مہاراشٹرا کے مختلف قائدین کے علاوہ کے سی آر تلنگانہ سے نقل مکانی کرنے والے بنکروں کے خاندان سے ملاقات کریں گے۔ منگل کی صبح کے سی آر شولاپور سے پنڈری پور پہنچیں گے جہاں مشہور مندر میں خصوصی پوجا کریں گے ۔ اس کے بعد داراشیوضلع کے شکتی پیٹھ تلجابھوانی مندر کے درشن بھی کریں گے۔ وہاں سے بذریعہ سڑک حیدرآباد واپس ہوں گے۔
