محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ تلنگانہ میں دو دنوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق شمالی تلنگانہ کے آٹھ اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے جن میں آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر، پداپلی، ملگ، بھوپال پلی شامل ہے۔
اسی طرح نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، سدی پیٹ، یدادری اور رنگاریڈی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ میں کل رات بھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ خاص طور سے متحدہ میدک، عادل آباد اور کریم نگر اضلاع میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔ جی ایچ ایم سی نے شہر حیدرآباد میں برساتی نالوں کے کنارے رہنے والے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


