انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہندوستان کے شہر احمد آباد میں ہو گا۔
8 اکٹوبر کو ٹیم انڈیا کا پہلا میچ آسٹریلیا سے چینائی میں ہوگا اسی طرح دوسرا میچ افغانستان کے ساتھ 11 اکٹوبر کو دہلی میں ہوگا۔
پندرہ اکتوبر کو ہندوستان کا پاکستان سے مقابلہ احمد آباد میں ہو گا۔ جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔
آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی آج سے ہندوستان کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی اس کے بعد دیگر ممالک کو ٹرافی بھیجی جائے گی۔
Load/Hide Comments