وزیر اعظم نریندر مودی نے یکساں سیول کوڈ یکساں سول کوڈ پر سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ مودی نے مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملک میں یکساں سیول کوڈ کی کھل کر تائید کی اور زور دیا کہ ملک میں سب کےلئے ایک قانون ہو۔
#WATCH | PM Narendra Modi speaks on the Uniform Civil Code (UCC)
"Today people are being instigated in the name of UCC. How can the country run on two (laws)? The Constitution also talks of equal rights…Supreme Court has also asked to implement UCC. These (Opposition) people… pic.twitter.com/UwOxuSyGvD
— ANI (@ANI) June 27, 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس معاملہ میں کچھ سیاسی جماعتیں غیر ضروری طور پر مسلمانوں کو مشتعل کررہی ہیں۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک گھر میں ہر فرد کےلئے الگ قانون ہونا نامناسب بات ہے‘۔
انہوں نے سیکولر پارٹیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ووٹ بنک پر مبنی سیاست کی وجہ سے مسلمانوں کو پسماندہ کیا گیا ہے اور یکساں سیول کوڈ معاملہ پر بھی ووٹوں کےلئے سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے یکساں سیول کوڈ کی تائید کی اور کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی بار بار ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ پر زور دیا ہے۔