ایک خواب نے پادری کی زندگی بدل دی، ہزاروں پیروکاروں کے ساتھ اسلام میں داخل، نومسلم پادری ابراہیم رچمنڈ نے حج کی سعادت حاصل کی (ویڈیو دیکھیں)

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے سابق پادری رچمنڈ نے خواب میں مسلمان ہونے کی دعوت قبول کی اور صرف 3 ماہ بعد ہی سعودی ولی عہد شاہ سلمان حج پروگرام کے مہمان کی حیثیت سے حج کی ادائیگی کے لئے پہنچ گئے۔
دنیا بھر سے لاکھوں عازمین اپنے زندگی کے سب سے بڑے خواب کو پورا کرنے کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں، اور اپنے رب کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی توبہ کرتے ہوئے اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک ”حج“ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔


ان لاکھوں عازمین میں وہ شخص بھی موجود ہے جو صرف تین ماہ قبل غیر مسلم عیسائی پادری تھے، لیکن ایک خواب نے ان کی پوری زندگی بدل دی اور آج وہ ”شاہ سلمان حج پروگرام“ کے مہمان کی حیثیت سے حج کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
سابق پادری رچمنڈ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، جنہوں نے تین ماہ قبل ایک حیرت انگیز خواب دیکھا تھا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی جماعت کو اسلام کی دعوت دیں۔
رچمنڈ کے مطابق انہوں نے خواب پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو مسلمان ہونے کی دعوت دی اور خود بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوکر اپنا اسلامی نام ابراہیم رکھا۔
حرمین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ابراہیم (سابق پادری رچمنڈ) کو مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کی پہلی رسومات ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دنیا بھر سے 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کے عروج پر آج کوہ عرفات پر چڑھ گئے ہیں، یہ وہی پہاڑ ہے جسے ”رحمت کا پہاڑ“ بھی کہا جاتا ہے۔ اور یہ وہی مقام ہے جہاں آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے 14 صدی قبل اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں