پونے میں سرعام دل جلے عاشق نے طالبہ پر چاقو سے حملہ کردیا (ویڈیو دیکھیں)

مہاراشٹرا کے پونے میں آج ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک دل جلے عاشق نے ایک 20 سالہ طالبہ پر سڑک پر سرعام چاقو سے حملہ کردیا۔ پونے کے سداشیو پیٹھ میں یک طرفہ محبت کی وجہ سے ایک کالج کی لڑکی پر حملہ کیا گیا۔ مشتعل نوجوان نے نوجوان خاتون کا پیچھا کیا اور اس پر کوئے سے حملہ کردیا۔اس اچانک حملے سے نوجوان خاتون شدید زخمی ہوگئی اور وہ دوبارہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔


پونے کے سداشیو پیٹھ میں آج صبح چاقو سے مسلح ایک شخص نے پریتی رام چندر پھاٹک پر حملہ کر دیا، حملہ میں وہ زخمی ہو گئی جبکہ مقامی لوگوں نے دلیری سے اس جنونی شخص کا مقابلہ کیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ واقعہ پیروگیٹ پولیس چوکی کے قریب صبح 9.30 بجے پیش آیا اور سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
پولیس نے اس شخص کی شناخت 22 سالہ شانتنو لکشمن جادھو کے طور پر کی ہے، جو ملشی کا رہنے والا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کو ایک لڑکے کے ساتھ سکوٹر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم گاڑی کو روکتا ہے اور آہستہ آہستہ اپنے بیگ سے چاقو نکال کر لڑکا اور لڑکی پر حملہ کردیتا ہے اور ملزم لڑکی کا کا تعاقب کرکے اس پر حملہ کردیتا ہے، جس کے بعد اطراف میں موجود کچھ نوجوان نے مداخلت کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔ اگر مقامی لوگ بیچ میں نہ آتے تو لڑکی کی جان کو خطرہ تھا۔
حملہ میں لڑکی کے سر اور ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں۔ اس کا علاج کیا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں