تلنگانہ کے کریم نگر میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے کے دوستوں نے خفیہ طور پر گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی عمل کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیوز بنالیے اور نابالغ لڑکی کو ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کرنے کی دھمکی دیکر اسے بار بار اپنی جنسی درندگی کا کا شکار بنایا۔
کریم نگر پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ محلہ کے رہنے والے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی جو انٹر کا طالب علم ہے۔ ایک سال قبل لڑکے کے دو دوستوں نے خفیہ طور پر لڑکی اور لڑکے کا فحش ویڈیو اور تصاویر بنائی تھیں۔ ان لڑکوں نے لڑکی کو وہ ویڈیوز دکھائیں اور اس کے والدین کو بتانے کی دھمکی دے کر لڑکی کو متعدد بار جنسی ہوس کا شکار بنایا۔
حال ہی میں ان کے مزید تین دوستوں نے بھی لڑکی کو ویڈیو بتاکر دھمکی دیکر اس کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد لڑکی نے تین دن قبل SHE ٹیم سے رابطہ کیا۔ بعدازاں لڑکی نے گذشتہ پیر کو اپنے والدین کے ساتھ کریم نگر کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
پولس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کے عاشق سمیت چھ لوگوں کے خلاف پوکسو، عصمت دری اور دھمکیوں سے متعلق کا معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جن چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں پانچ نابالغ انٹر کے اسٹوڈنٹ ہیں جبکہ ایک بالغ ہے جو پولی ٹیکنک کا کورس کررہا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


