گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے آج شام تلنگانہ کے راماگنڈم میں واقع سری نگر کالونی سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت محمد جاوید (46) اور ان کی دختر خدیجہ (20) کے طور پر کی گئی جسے مبینہ طور پر اے ٹی ایس نے اپنی تحویل میں لیا اور حیدرآباد منتقل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں رہنے والے جاوید اور ان کی دختر خدیجہ چار روز قبل راماگنڈم کے این ٹی پی سی میں اپنے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات کے حصے کے طور پر گجرات اے ٹی ایس نے منگل کو ٹولی چوکی میں ایک گھر کی تلاشی لی تھی، چونکہ جاوید اور خدیجہ وہاں موجود نہیں تھے، اے ٹی ایس نے ان کے بارے میں دریافت کیا۔ اے ٹی ایس کو بتایا گیا کہ وہ راما گنڈم گئے ہوئے ہیں۔ اے ٹی ایس نے وہاں پہنچے کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس کاروائی میں گجرات اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کی بھی مدد لی۔


