اپنے والدین کے ساتھ حج کے لیے آنے والے 11 ماہ کے بچے کو رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی اخبار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے۔ بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس سال حج کا سب سے کم عمر حاجی بچہ
یہ 11 ماہ کا بچہ اپنے والدین کے ساتھ حج ادا کرنے مکہ پہنچا ہے#Hajj2023 #Hajj1444 #HajjMubarak #Pakistan pic.twitter.com/l88S3oFMfK— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) June 27, 2023
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا۔ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونےکے بعد عازمین نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔
اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملا کرادا کریں گے۔ سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔
سعودی ادارہ شماریات نے بتایاکہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے ایک لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔