راہل گاندھی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کرنے پر بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویا کے خلاف مقدمہ درج

بنگلورو پولیس نے بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی آئی ٹی سیل کی جانب سے متنازعہ ٹوئٹ کیا گیا جبکہ وہ کچھ روز قبل امریکہ کے دورہ پر گئے تھے۔ بی جے پی نے ٹویٹ کیا کہ راہل بہت خطرناک ہیں اور منافقانہ و دھوکہ دہی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ اس تناظر میں کرناٹک کانگریس رہنما رمیش بابو نے بنگلور کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے اس کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ آئی پی سی کی دفعہ 153A، 120B، 505(2)، 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
دوسری طرف، جنوبی بنگلورو کے بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے ٹویٹر کے ذریعے رد عمل ظاہر کیا اور شکایت کی کہ یہ مقدمہ سیاسی مقاصد کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں