بڑی خبر: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی اجازت دے دی گئی، عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسٹاک ہوم کی مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی جائے گی، عالم اسلام میں شدید غم و غصہ کی لہر

سوئیڈن کی عدلیہ اور پولیس نے اسلام مخالف انتہا پسندوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر قرآن پاک کے نسخے کو جلانے اور اس کی بیحرمتی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ اشتعال انگیزانہ فعل دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر انتہاپسندوں کی جانب سے کیا جائے گا جہاں پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پولیس کے سخت سیکوریٹی میں اور عدالت کی اجازت کے بعد مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جائے گی۔
سوئیڈن میں اسلام مخالف انتہا پسندوں نے اسلام کے ساتھ مخاصمت کے سبب پہلے بھی دو مرتبہ قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس کے بعد یہ معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ جبکہ عدالت نے متنازعہ و اشتعال انگیز کاروائی کی اجازت دے دی۔
سوئیڈش میڈیا کے مطابق پولیس نے قرآن پاک کو جلانے کی اجازت نہ دینے کا جواز سیکورٹی خدشات کو قرار دیا تھا تاہم عدالت نے سیکورٹی خدشات کو مسترد کردیا اور کھلے عام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھینس پہنچانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے کہاکہ قرآن پاک کو جلانے سے جڑے سیکورٹی خدشات اس قسم کے نہیں ہیں کہ موجودہ قوانین کے تحت اس قسم کے اجتماع کی اجازت نہ دی جائے۔
سوئیڈن میں اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ دائیں بازو کے سیاستدان راسموس پالوڈن کئی اجتماعات میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئیڈن میں فروری میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی کوشش کو انتظامیہ نے رکوا دیا تھا تاہم اس سے کچھ عرصہ قبل دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے ترکی کے سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں