بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد راون پر آج اتر پردیش کے سہارنپور میں جان لیوا حملہ کیا اور انہیں دو گولیاں ماری گئیں۔
سہارنپور میں چندر شیکھر آزاد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گاڑی سے جارہے تھے۔ ان پر دو گولیاں چلائی گئیں۔ پہلی گولی دروازے سے گزرتے ہوئے ان کی کمر کو چھوتے ہوئے نکل گئی اور سیٹ میں دھنس گئی جبکہ دوسری گولی پچھلے دروازے سے ٹکرائی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ چندر شیکھر آزاد کے قافلے پر چند کار سوار مسلح افراد نے گولی چلائی۔ ایک گولی ان کے پاس سے گزر گئی۔ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں طبی علاج کے لیے سی ایچ سی لے جایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
بھیم آرمی نے اس حملہ کو بزدلانہ قرار دیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری، سخت کارروائی و قومی صدر چندر شیکھر آزاد کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments