جتیندر ریڈی کے مذاقیہ و طنزیہ ٹوئٹ سے بی جے پی میں ہڑکمپ

تلنگانہ بی جے پی کے سابق ایم پی و سینئر رہنما جتیندر ریڈی کے ٹویٹ نے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ تلنگانہ بی جے پی میں جاری اندرونی جھگڑے اب کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئے۔ ایسا لگتا ہے کہ ریاست میں اقتدار کا خواب دیکھنے والی بی جے پی میں مایوسی چھائی ہوئی ہے۔


جتیندر ریڈی نے آج ایک ٹوئٹ کرکے ریاست میں بی جے پی قیادت کا مذاق اڑایا اور شدید طنز کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کو تھوڑی ہی دیر میں ڈیلٹ (حذف) بھی کردیا۔ محبوبنگر میں بی جے پی کے سینئر رہنما جتیندر ریڈی نے ٹویٹ میں ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ایک جانور کو گاڑی میں سوار کرنے کےلئے ایک شخص پیچھے سے لات مارتا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’تلنگانہ بی جے پی قیادت کو ایسے سلوک کی ضرورت ہے‘۔ انہوں نے ٹوئٹ کو بی ایل سنتوش، بی جے پی پارٹی، امت شاہ، سنیل بنسل اور تلنگانہ بی جے پی کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا لیکن جتیندر ریڈی نے اس ٹویٹ کو بعد میں حذف کر دیا۔
جتیندر ریڈی کے ٹوئٹ نے سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی۔ تاہم بی آر ایس کی جانب سے جتیندر ریڈی کے ٹویٹ کے اسکرین شارٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے اور بی جے پی پر شدید طنز کیا جارہا ہے۔
bjp leader jithender reddy deleted controversial tweet

اپنا تبصرہ بھیجیں