گجرات ہائی کورٹ نے تیستاسیتلواد کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا اور انہیں فوری طور پر خود سپردگی کا حکم دیا۔
قبل ازیں گذشتہ ستمبر میں سپریم کورٹ نے تیستا سیتلواد کو عبوری ضمانت دی تھی۔
تازہ اطلاعا کے مطابق گجرات ہائی کورٹ نے تیستا سیتلواد کے وکیل کی جانب سے داخل کی گئی اس درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے جس میں اپیل کی گئی تھی کہ انہیں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کی اجازت دی جائے۔
گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس نرزار دیسائی نے کہا کہ تیستا کو فوری طور پر خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 جون کو تیستاسیتلواد، آئی پی ایس سنجیو بھٹ اور گجرات کے سابق ڈائریکٹر جنرل آر بی سری کمار کرحراست میں لیا گیا تھا۔
