فرقہ پرست طاقتیں کسی نہ کسی طریقہ سے مسلمانوں کو پریشان کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مہاراشٹرا میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جس میں ایک شدت پسند ہندو شخص نے اپنے مسلم پڑوسی کو پھنسانے کےلئے اس کے گھر پر ’پی ایف آئی زندہ باد‘ کا نعرہ تحریر کردیا تاکہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف پولیس کاروائی کی جاسکے اور اسے جیل بھیج دیا جائے۔
ممبئی پولیس نے اس معاملے میں ایک ہندو شخص کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ وہ اپنے مسلم پڑوسیوں کو پھنسانے کے لیے ان کے گھر کے باہر ’پی ایف آئی زندہ با‘ کے نعرے کے پوسٹر لگارہا تھا۔ ملزم کی شناخت ایکناتھ کاوڑے کے طور پر ہوئی ہے۔ کاوڑے ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکریٹری ہیں۔ پولیس نے کاوڑے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153 کے تحت (فساد پھیلانے کے ارادے سے اشتعال انگیزی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس معاملہ میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایف آئی پر مرکزی حکومت نے پانچ سال کے لیے پابندی عادئ کی ہے۔
Load/Hide Comments