بڑی خبر: اجیت پوار نے بالآخر این سی پی سے علحدگی اختیار کرلی، مہاراشٹرا کی این ڈی اے حکومت میں نائب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر فائز

اجیت پوار نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 9 ارکان اسمبلی کے ساتھ آج مہاراشٹرا کی این ڈی اے حکومت میں شمولیت اختیار کرلی۔ اجیت پوار کو این ڈی اے حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز کیا گیا وہ دیویندر فڑنویس کے ساتھ عہدہ بانٹیں گے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اجیت پوار نے اتوار کو ممبئی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور ایم ایل اے سے ملاقات کی اور بعد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ راج بھون پہنچے۔ اجیت پوار کے حال ہی میں یہ کہنے کے بعد یہ میٹنگ اہمیت رکھتی ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر جاری رکھنے کے خواہشمند نہیں ہیں اور پارٹی تنظیم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
پوار کے کم از کم 30 ایم ایل ایز کے ساتھ این سی پی کو الگ کرکے شیو سینا-بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق این سی پی کے کل 9 ارکان اسمبلی نے آج این ڈی اے حکومت میں بطور وزیر حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں