کانپور: عید کی نماز سڑک پر پڑھنے کے الزام میں 40 مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج

اترپردیش کے کانپور میں عیدالاضحی کی نماز سڑک پر پڑھنے کے الزام میں 40 مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جاج مئومیں واقع عیدگاہ میں عید کی نماز کےلئے کچھ لوگ دیر سے پہنچے تاہم انہوں نے سڑک پر کچھ منٹ کےلئے نماز پڑھی اور وہاں سے اٹھ گئے۔
حکومت کی جانب سے سڑک پر نماز پڑھنے کیخلاف سخت ہدایت جاری کی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم تصاویر و ویڈیوز کی مدد سے ان کی شناخت کی جارہی ہے۔
کانپور پولیس نے سڑک پر نماز پڑھنے کے الزام میں 40 نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 283 اور۔ 341 کے تحت معاملہ درج کیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عیدالفطر کے موقع پر بھی کانپور پولیس نے 1700 لوگوں کے خلاف 3 تھانوں میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ جاج ماؤ میں 200 سے 300، بابو پوروا میں 40 سے 50، بجریا میں 1500 نمازیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، ان میں عیدگاہ کمیٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں