اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملے؛ 7 فلسطینی شہید

اسرائیل کے جینن میں مسلسل حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج جینن میں مہاجرین کیمپ پر مسلسل فضائی حملے کررہی ہے جب کہ اس دوران رہائشی بلاکس میں ڈرون حملے کیے گئے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اسرائیلی اخبار “دی یروشلم پوسٹ” کو بتایا کہ خصوصی فورسز نے جنین کیمپ میں 7 فلسطینیوں کو ہلاک اور درجنوں کو گرفتار کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 7 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور 20 سے زائد شہری زخمی ہیں۔
نیتن یاہو کے وزیراعظم بننے کے بعد سے اسرائیل کی جارحیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے۔
اسرائیل کی تازہ بربریت میں جنین کے پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر فضائی حملہ کئے گئے جس میں 7 فلسطینی نوجوان شہید اور 27 زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں