مہاراشٹر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے اور دیگر 28 افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ہائی وے پٹرولنگ، پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف کے اقدامات شروع کردیئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا اور حادثہ میں ہلاک افراد کی لاشیں قریبی سرکاری اسپتال منتقل کی گئیں۔
حادثہ آج دوپہر مہاراشٹر میں دھولے ضلع کے شیر پور کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس خوفناک سڑک حادثے کی وجہ تیز رفتار جارہا کنٹینر جو اچانک بے قابو ہوگیا۔ جس کی وجہ سے سڑک پر جارہی متعدد گاڑیوں سے یہ ٹکراگیا۔
حادثہ میں کنٹینر نے ڈیوائیڈر کی دوسری جانب سے آرہی گاڑیوں کو بھی ٹکر دیدی۔ سڑک حادثہ میں دو کاریں پوری طرح تباہ ہوگئی جبکہ دیگر متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین دیگر نے ہسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا، مزید 5 افراد کی ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ دیگر 28 افراد زخمی ہوگئے۔


