بی جے پی ہائی کمانڈ نے بالآخر تلنگانہ میں بی جے پی صدر کی حیثیت سے کشن ریڈی کا انتخاب کیا ہے۔ انہیں آج تلنگانہ بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ بندی سنجے کے خلاف پارٹی میں بڑھتی ناراضگیوں کے بعد کشن ریڈی کو تلنگانہ ریاستی بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔ وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پرندیشوری کو آندھراپردیش میں بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔
