شریعت کے خلاف کسی قانون کو مسلمان قبول نہیں کریں گے، یکساں سول کوڈ آئین کے آرٹیکل 25 سے متصادم، جمعیۃ علماء نے لا کمیشن کو مکتوب روانہ کرنے کا اعلان کیا

ملک میں جاری یکساں سول کوڈ سے متعلق مباحث کے درمیان آج جمعیۃ علما نے اعلان کیا ہے کہ اس کی جانب سے لا کمیشن کو یو سی سی کے خلاف مکتوب روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاء کمیشن نے تمام مذہبی فرقوں اور عام لوگوں سے یو سی سی پر رائے طلب کی ہے۔
اس معاملے میں جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) کی جانب سے بہت جلد لا کمیشن کو ایک مکتوب روانہ کرکے اپنی رائے سے واقف کروایا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی سے متصادم ہے۔ مکتوب میں لا کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ اس معاملہ پر تمام مذاہب کے ذمہ داروں سے بات کرنی چاہئے۔
مولانا ارشد مدنی کی جمعیت کی جانب سے لا کمیشن کو بھیجے جانے والے مکتوب میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ مسلمان ایسے کسی قانون کو قبول نہیں کریں گے جو شریعت کے خلاف ہوگا، جبکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنی شریعت کے خلاف نہیں جاسکتے۔
مکتوب میں مزید کہا گیا کہ یکساں سول کوڈ، آئین کے آرٹیکل 25 میں شہریوں کو دی گئی مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کو سلب کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں