افغان طالبان نے ملک بھر میں ایک ماہ کے اندر خواتین کے بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم دے دیا۔ افغان خواتین کے عوامی مقامات میں جانے کی رسائی کو مزید کم کرنے کے لیے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ملک بھر میں ایک ماہ کے اندر بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان صادق عاکف نے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے بیوٹی پارلرز بند کرنے کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کابل اور تمام صوبوں میں موجود بیوٹی پارلرز کو اپنا کام سمیٹنے کیلئے ایک مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ ایک ماہ میں بیوٹی پارلرز بند ہوں گے اور حکومت کو اس کی رپورٹ بھیجی جائے گی۔