آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے آج یکساں سیول کوڈ پر اپنے اعتراضات سے لا کمیشن کو واقف کروادیا۔
اطلاعات کے مطابق مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے آج لا کمیشن ایک ڈرافٹ لا کمیشن کو بھیجا گیا جس میں یکساں سول کوڈ کی مخالفت میں تفصیل سےوضاحت پیش کی گئی۔
تین صفحات پر مشتمل آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ڈرافٹ میں لا کمیشن سے مسلمانوں کو یو سی سی کے دائرہ سے باہر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے یکساں سول کوڈ پر اپنے اعتراضات پر مشتمل ایک ڈرافٹ لا کمیشن کو بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا کہ نہ صرف قبائلیوں بلکہ اقلیتوں کو اس قانون کے دائرے سے باہر رکھا جائے۔
بورڈ کے ترجمان قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی نے 27 جون کو ایگزیکٹو میٹنگ میں یو سی سی پر تیار کردہ وضاحتی مسودہ کو منظوری دی تھی اور آج اسے بورڈ کے ورچوئل جنرل میٹنگ میں بحث کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا جس کے بعد اسے لاء کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔لاء کمیشن نے مختلف جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو 14 جولائی تک کا وقت دیا تھا کہ وہ یو سی سی میں اپنے اعتراضات داخل کریں۔