ہندوستانی نژاد خاتون کو آسٹریلیا میں سابق عاشق نے تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا دیا تھا

آسٹریلیا میں سابق عاشق نے اپنی سابق گرل فرینڈ کو تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا کر قتل کر دیا۔ اطلاعات کےمطابق ہندوستانی نژاد 21 برس کی جیسمین کور جو نرسنگ کی طالبہ تھی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے آسٹریلیا کے علاقے فلنڈرز رینجز میں تاروں سے باندھ کر زندہ دفنا دیاتھا۔
عاشق نے جس کا تعلق بھی ہندوستان سے ہی ہے نے اپنی دوست کو قتل اور زندہ دفنانے کا اعتراف کرلیا۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ 21 سالہ جسمین کَور کو تاروں سے باندھ کر اس کے سابق دوست نے زندہ دفنا دیا تھا۔ملزم تارق جوت سنگھ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر ایسا کیا۔
واضح رہے کہ ملزم پر مارچ 2021 میں لڑکی کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا اور اس سال اس نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے لڑکی سے تعلقات کی خرابی کے باعث اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق ملزم کو اس کیس میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ لڑکی کو 2021 میں اس کے آفس سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں