یکساں سول کوڈ ’ہندو راشٹرا‘ ذہنیت کی اپچ، احمقانہ خیال، امرتیہ سین کی مودی حکومت پر سخت برہمی

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے آج ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ کولکتہ میں وشو بھارتی یونیورسٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں امرتیہ سین نے کامن سول کوڈ کو نافذ کرنے کی مرکز حکومت کی کوششوں پر سخت تنقید کی۔ سین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہندو راشٹرا کے تصور کے تحت ملک میں یکساں سول کوڈ لانا چاہتی ہے جو انتہائی احمقانہ خیال ہے۔ انہوں نے یو سی سی کو ہندو راشٹرا ذہنیت کی اپچ قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کوششوں سے ملک میں کس کو فائدہ ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ یہ مہم یقینی طور پر ‘ہندو راشٹرا’ کے خیال سے جڑی ہوئی ہے اور یہ ایک احمقانہ خیال بھی ہے۔ امرتیہ سین نے کہا کہ ہندوستان میں عوام ہزاروں سالوں سے سول کوڈ کے بغیر زندگی گذار رہے ہیں تو مستقبل میں بھی اس متنازعہ قانون کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ پروفیسر سین نے کہا کہ ’’ہندو راشٹرا‘‘ ہی ملک کی ترقی کا واحد راستہ نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں